counter easy hit

جاسوسوں کو ایسی ہی سزائیں ملتی ہیں جو کلبھوشن کو ملی، خورشید شاہ

بھارتی ’را‘ کے ایجنٹ کلبھوشن کوسزائے موت سنائے جانے پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت جاسوسوں کو ایسی ہی سزائیں ملتی ہیں جو کلبھوشن کو ملی۔حکومت کو دنیا کو بتانا چاہیے کہ پاکستان نے جو کام کیا وہ قانونی و آئینی طور پر کیا۔

Agents gives the same punished that who were to Kulbhushan, Khursheed Shah

Agents gives the same punished that who were to Kulbhushan, Khursheed Shah

ن لیگ کے رہنما طلال چودھری نے بھی دو ٹوک موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ سزا کے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، آئندہ بھی ایسے مجرموں کو سزا دیں گے۔ بھارت خطے کی با لادستی کی بات ذہن سے نکال دے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ملک دشمنوں کو اس طرح کی سزا دی جاتی ہے، ملکی سلامتی کا معاملہ ہے، آئندہ بھی ایسی سزائیں دیں گے۔ کلبھوشن کی سزا کے معاملے پر اے این پی کے رہنما زاہد خان نے بھی ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ جس ملک میں جرم ہو وہاں کے قانون کے مطابق سزا دینا حق ہے۔ سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن نےکئی گھراجاڑے، اس پرجرم ثابت ہوا، اس کو ایک نہیں ہزار بار پھانسی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کوئی قدم اٹھایا تو عوام بھرپور تیاری سے جواب دےگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website