counter easy hit

مسلح افواج ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم

رسالپور: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک سمیت دنیا سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے بالخصوص ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہیں تاہم ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

Armed Forces capable of dealing the challenges of every kind, PM

Armed Forces capable of dealing the challenges of every kind, PM

پاکستان ائیرفورس اکیڈمی رسالپورمیں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ رسالپور اکیڈمی کیڈٹس کو اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کررہی ہے جب کہ کامیابی کے لیے کوئی مختصر راستہ نہیں اور آپ پر ملک کے دفاع کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر امن اور ذمہ دار ملک ہونے کے ساتھ ساتھ امن پالیسی پر عمل پیرا ہے، پاکستان خطے کے تمام ممالک سمیت دنیا سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے بالخصوص ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہیں تاہم ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور مسلح افواج بھی ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں جب کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کا کلیدی کردار ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website