counter easy hit

چین میں ایٹمی آبدوزیں بنانے کے لیے دنیا کی سب سے بڑی فیکٹری قائم

بیجنگ: چین میں دنیا کی سب سے بڑی فیکٹری تعمیر کرلی گئی ہے جسے دفاعی ماہرین ’’نیوکلیئر سب میرین سپر فیکٹری‘‘ بھی قرار دے رہے ہیں۔

Established the biggest factory in the world to make nuclear submarines in China

Established the biggest factory in the world to make nuclear submarines in China

چین کے بوہائی شپ یارڈ میں بنائی گئی اس  فیکٹری میں بیک وقت 5 سے 6 آبدوزوں پر کام کیا جاسکتا ہے اور یہ صلاحیت آبدوز سازی کی امریکی فیکٹریوں سے بھی زیادہ ہے جہاں ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 4 آبدوزیں تیار کی جاسکتی ہیں۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی چینی آبدوز ساز فیکٹری میں تیسری نسل کی ’’ٹائپ 096‘‘ بیلسٹک میزائل آبدوزیں اور ’’ٹائپ 095‘‘ حملہ آور آبدوزیں تیار کی جائیں گی جبکہ اس مقصد کےلیے ’’ماڈیولر فیبری کیشن‘‘ کے طریقوں سے استفادہ کیا جائے گا۔ اندازہ ہے کہ اس نئی فیکٹری کی بدولت چین آئندہ تین سال کے اندر اندر ایٹمی آبدوزیں بنانے کی اپنی پیداواری صلاحیت بڑھا کردُگنی کرلے گا۔ اس کے علاوہ یہ تخمینہ بھی لگایا گیا ہے کہ چین صرف یہیں پر نہیں رکے گا بلکہ 2020 تک بیک وقت 10 سے 12 آبدوزوں پر کام کرنے کے قابل ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ ٹائپ 096 قسم کی ایٹمی آبدوزوں سے متعلق زیادہ معلومات دستیاب نہیں لیکن دفاعی ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسے بیک وقت 24 بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں سے لیس کیا جاسکے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website