counter easy hit

وفاقی حکومت نے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی اٹھالی

وفاقی حکومت نے گیس کے نئے کنکشنز پر 8سال سے عائد پابندی اٹھالی ۔ صنعتی ،کمرشل ،نئی ہاؤسنگ اسکیموں ،کالونیز کے لیےگیس کنکشنز کی فراہمی میں نرمی کر دی گئی۔

The federal government lifted the restriction on new gas connections

The federal government lifted the restriction on new gas connections

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میںگیس کے نئے کنکشنز پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دی گئی ۔گیس کے نئے کنکشنز پر پابندی 2009 میں لگائی گئی تھی۔ وزیر اعظم نے سرکاری حج اسکیم کے اخراجات بڑھانے کی تجویزمسترد کر تے ہوئے اسکیم کے اخراجات پچھلےسال والے برقرار رکھنے اور حاجیوں کوہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں جعلی دواؤں اورآلات کی روک تھام کے لیےڈرگ ترمیمی ایکٹ منظور کر لیا گیا۔ اس ایکٹ کےتحت ادویات، آلات کی ٹریکنگ کے لیےبارکوڈنگ کی جائے گی۔ صارفین اسمارٹ فون سے دواؤں اور آلات کی بارکوڈنگ سےٹریکنگ کرسکیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نےکابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہرآدمی کو رہائش کی سہولت فراہم کرنا چاہتی ہے۔ ایسی حکمت عملی بنا رہے ہیں کہ ہرشخص اپنامکان حاصل کرسکے، ترقیاتی کاموں کی وجہ سے شہری آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے، ملک بھرمیں مکانات کی طلب پورا کرنے کیلیےموثراقدامات کی ضرورت ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website