counter easy hit

کلبھوشن یادیو پاکستان میں بھارتی مداخلت کا واضح ثبوت ہے، ترجمان دفترخارجہ

 اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں اور کلبھوشن یادو اس کا واضح ثبوت ہے۔

Kulbhushan Yadav is clear evidence of Indian involvement in Pakistan, Foreign Office spokesman

Kulbhushan Yadav is clear evidence of Indian involvement in Pakistan, Foreign Office spokesmanKulbhushan Yadav is clear evidence of Indian involvement in Pakistan, Foreign Office spokesman

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ناصرف مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے بلکہ پاکستان میں بھی بھارتی مداخلت کے واضح اور ناقابل تردید شواہد موجود ہیں اور بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر را کا کارندہ کلبھوشن یادو ہمارے مؤقف کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کلبھوشن پاکستان میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور اسے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جب کہ اس نے خود بھی دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت ماضی میں  بھی پاکستان میں مداخلت میں ملوث رہا ہے اور مودی نے 1971 میں مشرقی پاکستان کو توڑنے اور مداخلت کا خود اعتراف کیا ہے۔ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں بھارتی مداخلت سے عالمی برادری کو بھی آگاہ کیا جاچکا ہے جبکہ اس معاملے کو دوست ممالک سمیت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سامنے بھی اٹھایا گیا۔ بھارتی وزرا کے حالیہ بیانات بوکھلاہٹ میں دیئے گئے یہ کلبھوشن کو انجام تک پہنچانے کا رد عمل ہے لیکن بھارتی رد عمل پر وزیردفاع خواجہ آصف کا بھی بیان آچکا ہےان کے پارلیمنٹ کا بیان بھارت پر پاکستانی مؤقف واضح ہوا ہے۔ کرنل (ر) حبیب ظاہر کی گمشدگی کے حوالے سے دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت  کی جانب سے کلبھوشن کے معاملے کو حبیب ظاہر کے ساتھ جوڑنا بلاجواز ہے کرنل حبیب کلبھوشن کی گرفتاری سے طویل عرصہ قبل ہی ریٹائر ہوچکے تھے انہیں نوکری کا جھانسہ دے کر پھنسایا گیا، خدشہ ہے کہ اس میں دشمن ایجنسی ملوث ہے۔  ہم نیپالی حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور نیپالی حکومت بھی بھرپور تعاون کررہی ہے  اور اس معاملے میں غیر ملکی ایجنسیوں کے کردار کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی قابض فوج نے کشمیر کی وادی کو بھی خون سے نہلا دیا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے میں 14 بے گناہ  کشمیریوں کو شہید کردیا گیا جب کہ 200 سے زائد نہتے کشمیری بھارتی مظالم میں زخمی ہوئے اور یہ سلسلہ مزید بڑھتا جارہا ہے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے بھی بھارتی مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور ہم نے بھی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔ آئندہ بھی بھارت کے انسانیت سوز جرائم کو عالمی فورمز پر اٹھاتے رہیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website