سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست پر فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی ۔ سماعت میں عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ ،محکمہ داخلہ سندھ ، آئی جی سندھ ، چیئرمین نیب اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے دوہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر عاصم کی کمر میں تکلیف ہے اور علاج کے لیے ان کا بیرون ملک جانا ضروری ہے۔لندن میں ڈاکٹروں سے علاج کے لیے 20 اپریل کا وقت ملا ہواہے اور بروقت علاج نہ ہوا تو طبیعت مزید بگڑ سکتی ہے۔ وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر 24 نومبر 2015 کو ای سی ایل میں نام شامل کیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ وزارت داخلہ کو ای سی ایل سے نام خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔