لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر آج اپنی 25 ویں سالگرہ منارہے ہیں اور انہیں ان کی اہلیہ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر آج اپنی 25 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ان کی اہلیہ نرجس عامر اور آئی سی سی نے سوشل میڈیا پر ان کو سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ نرجس عامر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”دنیا کے بہترین شوہر کو سالگرہ مبارک! اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت فرمائے اور آپ کو خوشیاں عطا فرمائے۔“ آئی سی سی کی جانب سے بھی انہیں سالگرہ مبارک کا پیغام دیا گیا ہے۔ محمد عامر نے 25 ٹیسٹ میچز میں 33.72 کی اوسط سے 81 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ 546 رنز بھی بنا رکھے ہیں۔ 32 ون ڈے انٹرنیشنلز میں 27.14 کی اوسط سے 50 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ 2 نصف سنچریز کی مدد سے 269 رنز بھی بنا رکھے ہیں۔ ان کا بہترین سکور 73 رنز ناٹ آﺅٹ ہے۔ 31 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 23.79 کی شرح سے 34 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں۔