counter easy hit

شریف فیملی کی شوگر ملوں کو کام سے روکنے کا فیصلہ چیلنج

 اسلام آباد: شریف فیملی نے جنوبی پنجاب میں اپنی شوگرملوں کوکام سے روکنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

Decision challenge to stop work of the sharif family's sugar mills

Decision challenge to stop work of the sharif family’s sugar mills

چوہدری شوگرملزکی جانب سے درخواست مخدوم علی خان اورمصطفیٰ رمدے ایڈووکیٹ نے آئین کے آرٹیکل185 (3) کے تحت دائرکی جس میں استدعاکی گئی ہے کہ عدالت اپیل کی اجازت دیتے ہوئے لاہورہائیکورٹ کادومارچ کافیصلہ کالعدم قراردے جس میں شوگرملزکی جنوبی پنجاب میں منتقلی کے 4 دسمبر2015ء کے نوٹیفکیشن کو معطل کیا گیا تھا۔ شریف فیملی کی ملکیتی حسیب وقاص شوگرملز ننکانہ صاحب سے بہاول پوراور اوراتفاق شوگرملز پاک پتن سے چنی گوٹھ بہاول پور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں متعدد درخواستیں دائرکی گئیں۔شریف فیملی نے عدالت سے استدعاکی ہے کہ ضلع رحیم یار خان میںواقع ان کی مل کوچالوکرنے کی اجازت دی جائے اوراس پر پابندی نہ لگائی جائے ۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ 6 دسمبر2006ء کے نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے سے موجود شوگرملوں کی منتقلی پرکوئی پابندی نہیں تھی،2006ء کی پالیسی میں صرف نئی شوگرملوں کے قیام پر پابندی لگائی گئی لیکن درخواست گزاروں نینئی مل لگائی ہے اورنہ موجودہ ملزکے سائز میں اضافہ کیا ہے ۔اپیل میںکہا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف ملز کے شیئرہولڈریا ڈائریکٹر نہیں ہیں لیکن انہیں بھی غلط طور پرملوث کیا گیا ۔شریف فیملی نے درخواست میں کہا ہے کہ کرشنگ سیزن شروع ہے اورمل کواجازت نہ ملنے کی صورت میں ملازمین کوبھی بہت نقصان ہوگااورگنے کے کاشتکاربھی متاثرہوں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website