چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے شہری محکموں پر قبضہ کیا ہوا ہے،اب ایسا نہیں چلے گا، دو روز میں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
کراچی پریس کلب پر دھرنے کے نویں روز میڈیا سے گفتگو میں پی ایس پی کے چیئرمین نے سندھ حکومت پر الزامات کی بھرمار کی ،ان کا کہناتھاکہ سندھ حکومت نے خود قوانین بنائے اور اداروں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کوادارے واپس کرنا ہوں گے ،اب ایسا نہیں چلے گا،دو روز میں اگلا لائحہ عمل پیش کریں گے جب بھی عوام کو کال دیں گے تو سب ہی آجائیں گے۔