نائیجیریا میں اینٹی کرپشن یونٹ نے خالی فلیٹ سے 44 کروڑ روپے برآمد کر لئے ۔
Nigeria: recovered 44 crore rupees from the vacant flat
نائیجیریا کے شہر لاگوس میں محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام نے خالی فلیٹ پر چھاپہ مارا، حکام کا کہنا ہے کہ انہیں گندے کپڑوں میں ملبوس فقیرنی پرشک ہوا، جو اکثراپارٹمنٹ سے بھرے ہوئے تھیلے لاتی لے جاتی تھی ۔ حکام نےاپارٹمنٹ کی الماریوں کے خفیہ خانوں سے ایک کروڑ دس لاکھ روپے مالیت کی برطانوی اور نائیجیرین کرنسی بھی برآمد کی۔