لاہور: سابق صدر پرویز مشرف نے لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت مقدمے میں جمع کرائے گئے تحریری بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے کبھی منی لانڈرنگ نہیں کی اور ان کے اندرون اوربیرون ملک تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں۔
لاہورہائی کورٹ میں پرویزمشرف سمیت دیگرسیاستدانوں کے اثاثوں کے خلاف درخواست زیرسماعت ہے، عدالتی نوٹس پر پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے اپنے موکل کی جانب سے 2 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرادیا ہے۔ جس میں پریز مشرف نے کہا کہ کبھی منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں رہا اور نا ہی کبھی ناجائز اثاثے بنائے ہیں، میرے اندرون اوربیرون ملک تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مامون الرشید 27 اپریل کو کیس کی سماعت کریں گے۔