حج کے لئے درخواستوں کی وصولی کا عمل آج سے شروع ہوگا جو 26 اپریل تک جاری رہے گا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق درخواستیں حبیب بینک، یو بی ایل، نیشنل بینک، ایم سی بی، الائیڈ بینک کی مخصوص برانچوں پر وصول کی جائیں گی جب کہ زرعی ترقیاتی بینک، بینک الفلاح، میزان بینک، بینک آف پنجاب، حبیب میٹرو پولیٹن بینک کی مختلف برانچوں پر بھی حج درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق کراچی، کوئٹہ اور سکھر کے عازمین امسال 2 لاکھ 70 ہزار روپے جمع کرائیں گے جب کہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے عازمین حج کے لئے 2 لاکھ 80 ہزار روپے جمع کرائیں گے تاہم قربانی کے 13 ہزار 50 روپے حج پیکج کے علاوہ جمع کرانا ہوں گے۔
سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 عازمین کے لیے قرعہ اندازی 28 اپریل کو ہو گی۔