ہالی و وڈ میں ایکشن فلموں کے معروف اداکار سیلویسٹرا سٹالون وارنر برادرزا سٹوڈیو کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کر رہے ہیں۔
سیلویسٹر اسٹالون کے مطابق وہ 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ڈیمولیشن مین کے منافع کے حصہ دار ہیں۔ ان کا کہنا ہے ‘ڈیمولیشن مین نے باکس آفس پر کم سے کم 125 ملین ڈالر کمائے اور وارنر برادرزا سٹوڈیو کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت وہ اس میں سے 15 فیصد کے حصہ دار ہیں۔ سیلویسٹر اسٹالون کے وکلا کا کہنا ہے ‘موشن پکچرا سٹوڈیوز معروف لالچی ہیں اور وارنر برادرز گزشتہ کئی سال سے ان کے پیسے پر بغیر کسی جواز کے بیٹھے ہیں۔ دوسری جانب وارنر برادرز نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔