کرکٹ اور فلم کا تعلق بہت پرانا ہے اور اب کرکٹرز کی جا نب سے گانے ریلیز ہونے کا سلسلہ بھی چل پڑا ہے ۔
ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر ایمبروز کے بعد کیربیئن آل راؤنڈر ڈیوین براوو اور اب دنیا کرکٹ کے عظیم کھلا ڑی سچن ٹنڈولکر بھی اپنا گانا ریلیز کر چکے ہیں۔ اب ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر آندرے رسل بھی اپنی پہلی میوزک ویڈیو لانچ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ڈوپنگ کیس میں معطلی کی سزا کاٹنے والے آندرے رسل نے اپنی ویڈیو کے لئے بھارتی اداکارہ دپیکا پاڈوکون اور پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ جلد دیپکااور پریانکا میں سے کسی ایک سے معاہدہ کر لیں گے۔