تھرپارکرمیں موروں میں ایک بار پھررانی کھیت کی بیماری پھیل گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 مور مرگئے ہیں، جس کے بعد مرنے والے موروں کی تعداد 60 ہو گئی ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق تھر میں رانی کھیت نامی بیماری کے باعث موروں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے، آج ڈیپلو کے گائوں کڑکاسر میں 2 جبکہ ڈیڈ سڑو میں 2
مور مر گئے ہیں۔ حکام کے مطابق موروں کی اموات رانی کھیت نامی بیماری اور گرمی کی شدت میں اضافے کے سبب ہوئیں،گزشتہ 4 روز میں 60 مور جان سے گئے ہیں جبکہ جن علاقوں سے اموات کی اطلاعات مل رہی ہیں ان دیہات میں ٹیمیں روانہ کی جارہی ہیں۔