راولپنڈی: سیکریٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہاہے کہ پنجاب میں گندم کی پیداوار کا 15سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
رواں برس غیر متوقع موسمیاتی تبدیلوں، پانی کی کمی اور دیگر ناموافق عوامل کے باوجود گند م کی تاریخی پیداوار ہوئی۔ ربیع 2016-17 کی گند م کی فصل کم رقبے پر کاشت کی گئی اوراس کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔ سیکریٹری زراعت محمد محمود نے کہا کہ گندم کی بہتر پیداوار کسان کی محنت کانتیجہ ہے، کسان نے پانی کی کمی اپنے خون پسینے سے پوری کی۔ انہوں نے کہا کہ کسان ہمارے ماتھے کا جھومر ہے جو گردش لیل و نہار سے بے خبر اپنے محنت میں مصروف ہے، کسان کی محنت کی بدولت ہی ہم بہترین زرعی اجناس حاصل کرتے ہیں اس لیے کسان کو اس کی محنت کا صلہ دلائیں گے۔