کراچی کی اہم سڑکوں پر ممنوعہ اوقات میں ہیوی ٹریفک کی روانی کے خلاف درخواست کی سماعت میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ المیہ ہے ہم پولیس والے کو ٹکے کاآدمی سمجھتے ہیں، پولیس کی وردی کااحترام کریں، پولیس کامطلب ریاست کی طاقت ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کی اہم سڑکوں پر ممنوعہ اوقات میں ہیوی ٹریفک کی روانی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ آئی جی سندھ کے احکامات ہیں کہ ہیوی ٹریفک رات دس سے صبح چھ بجے کے علاوہ شہر میں نہیں چل سکتی، ہیوی ٹریفک کے باعث حادثات رونما ہورہے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نےعدالت کو بتایا کہ پولیس اہلکار رشوت لے کر ہیوی ٹریفک چلنے دیتے ہیں جس پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے ریمارکس دئیے کہ ہم اور آپ قانون کا احترام نہیں کرینگے توکون کریگا؟ بڑے لوگ قانون توڑتے ہیں لیکن دبئی جاتے ہیں تو ہارن تک نہیں بجاتے۔
عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔