سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ 20 اپریل کو دوپہر 2بجے سنانے کا اعلان کردیا ہے،سپریم کورٹ کے لارجر بینچ سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ تھے۔
سپریم کورٹ کے لارجر بنچ میں دیگر ججز میں جسٹس عظمت سعید شیخ،اعجاز الاحسن ،جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس گلزار احمد شامل ہیں۔ سپریم کورٹ کی جاری ہونے والی نئی کاز لسٹ میں پاناما کیس کا فیصلہ بھی شامل ہے، کیس کی 26 سماعتیں ہوئیں اور مقدمے کا فیصلہ 23 فروری کو محفوظ کیا گیا تھا جو تقریبا 2 ماہ بعد سنایا جائے گا۔
پاناما کیس میں جماعت اسلامی کےامیر سراج الحق ، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور شیخ رشید بھی فریقین میں شامل ہیں۔