لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نیوز لیکس کی رپورٹ کے معاملے پر وزیر داخلہ غلط بیانی کر رہے ہیں ۔۔جسٹس عامر رضا نے کوئی شرط نہیں رکھی ہوگی ۔کوئی جج یہ نہیں کہہ سکتا کہ متفقہ فیصلہ آیا تو رپورٹ پر دستخط کروں گا ۔۔
بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ دنوں وفات پانے والے میجرریٹائرڈ مبشراللہ کے گھر جاکر تعزیت کی ۔۔۔ بلاول بھٹو نے مرحوم کے ایصال ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی ۔۔ بلاول بھٹو تو میڈیاسے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے۔ تاہم سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جسٹس عامر رضا نے نیوز لیکس کی انکوائری سے قبل کوئی شرط نہیں لگائی ہوگی ۔۔وزیر داخلہ چوہدری نثار غلط بیانی کر رہے ہیں ۔۔نیوز لیکس کمیٹی میں اختلافات ہیں ۔۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ پاناما فیصلے میں اب تک نواز شریف کے خلاف فیصلہ آ جانا چاہیے تھا ۔۔۔۔قطری خطوط کے علاوہ شریف خاندان سرمائے کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے ۔۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پاناما فیصلے میں تاخیر سے قوم میں شکوک و شہبات پیدا ہو رہے ہیں،یہ فیصلہ چار سے پانچ پیشیوں میں آجانا چاہیے تھا۔