counter easy hit

مزید اختیارات کا مطلب یہ نہیں کہ آمر بن گیا ہوں، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم کے ذریعے مزید اختیارات حاصل ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ آمر بن گئے ہیں۔

More authority does not mean that became dictator, Turk president

More authority does not mean that became dictator, Turk president

ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ میں ایک فانی شخص ہوں، کبھی بھی دنیا سے جا سکتا ہوں، نیا نظام ترکی کے جمہوری عہد میں تبدیلیوں اور اصلاحات کے لیے ہے، جہاں آمریت ہوتی ہے وہاں صدارتی نظام نہیں چلایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت عوام سے مضبوط ہوتی ہے، ہمارے بیلٹ باکسز کے ذریعےعوام نے یہ فیصلہ دیا ہے، فٹبال میں آپ کتنے ہی گول سے جیتیں، نتیجہ تو جیت ہے، اسی طرح کتنے ووٹ سے جیتیں یہ اہم نہیں، جیت اہم ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ یورپی یونین سے اچھے تعلقات یورپی یونین کی جانب سے وعدے پورے کرنے پرمنحصر ہیں ، امریکی صدر ٹرمپ اچھے اقدامات کر رہے ہیں، امریکا اور ترکی اتحادیوں کی حیثیت سے اہم مسائل کوحل کرسکتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website