الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی عبدالمنعم کو نا اہل قرار دے دیا۔
KP legislator Abdul manam declared as disqualified
پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کو شیر عالم خان کی درخواست پر نا اہل قرار دیا گیا ہے، عبدالمنعم پی کے 88 سے رکن اسمبلی اور وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کے مشیر خاص تھے ۔ شیر عالم خان کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عبد المنعم انتخابات سے ایک ماہ پہلے تک سرکاری اسکول میں استاد تھے، انہوں نے مارچ 2013 کی تنخواہ بھی سرکاری اسکول کے استاد کی حیثیت سے وصول کی تھی۔
الیکشن کمیشن نے سرکاری محکموں سے تصدیق پر عبدالمنعم کو نااہل قرار دے دیا۔