اسلام آباد: بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خواتین اہلکاروں پر تشدد کرنے والی ایف آئی اے کی خاتون کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا۔
چند روز قبل بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ناروے جانے والی 2 خواتین مسافروں پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ڈی جی ایف آئی اے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں فریقین کو طلب کر لیا جب کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون نے تشدد کے الزام میں خاتون کانسٹیبل غزالہ شاہین کو کو معطل کر دیا۔
دوسری جانب ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مکمل اور شفاف انکوائری کی جائے گی اور اگر تشدد میں ایف آئی اے کی خاتون اہلکار ملوث نکلیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد ایئر پورٹ پر ناروے جانے والی 2 خواتین مسافروں کی انٹرنیشل لاؤئج کے امیگریشن کاؤنٹر پر تعینات خاتون اہلکار غزالہ شاہین نے کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی تھی جس پر خاتون اہلکار نے دونوں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر بعد ازاں ان کے پاسپورٹ ضبط کر کے زبردستی صلح نامے پر دستخط کر وا کے خواتین کو جانے کی اجازت دی گئی۔