وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اپنے حلقے میں وزیراعظم نوازشریف کے حق میں مختلف سڑکوں پر بینرز اور فلیکس لگو
ادیئے جن پر ’نواز شریف قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں‘ کے الفاظ درج ہیں
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے سوشل میڈیا پر والٹن روڈ لاہور پر لگے بینرز کی نشاندہی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کے فیصلے کی تاریخ کے اعلان پر ایسے ذو معنی بینرز کس مقصد کے تحت لگوائے گئے۔ خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں لگے بینرز پر ’نوازشریف قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں‘، ’نوازشریف تمہارا ایک اشارہ حاضر حاضر لہو ہمارا‘ کے الفاظ درج ہیں۔
بینرز این اے 125 میں لگائے گئے ہیں جبکہ اس کے نیچے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق، رکن پنجاب اسمبلی میاں نصیر احمد اور یاسین سوہل کی تصاویر نمایاں ہیں۔