counter easy hit

شاہ زیب حسن کی اینٹی کرپشن ٹربیونل میں سماعت مکمل

اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل شاہزیب حسن کی اینٹی کرپشن ٹربیونل میں ابتدائی سماعت مکمل ہو گئی ، پی سی بی کی جانب سے کرکٹر کے خلاف ثبوت 4 مئی کو پیش کیے جائیں گے۔

Hearing complete of Shahzaib Hassan in Anti-corruption tribunal

Hearing complete of Shahzaib Hassan in Anti-corruption tribunal

معطل کرکٹر شاہ زیب حسن پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں قائم کردہ تین رکنی ٹربیونل کے روبرو پیش ہوئے، ابتدائی سماعت میں کیس کے ٹرمز آف ریفرنسز(ٹی اوآرز) طے کیے گئے۔ ٹی او آرز کے مطابق پی سی بی شاہ زیب حسن کے خلاف 4 مئی کو ثبوت پیش کرے گا، شاہ زیب حسن ان کا جواب 18 مئی کو دیں گے۔ شاہ زیب حسن کے وکیل اور گورنر پنجاب کے صاحبزادے کاشف رجوانہ نے ٹربیونل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہائیکورٹ نہ جانے کا اعلان کیا ہے۔ شاہ زیب حسن پر الزامات ہیں کہ انہوں نے بکیز سے رابطے بتانے میں نہ صرف تاخیر کی بلکہ مکمل معلومات بھی فراہم نہیں کیں، ان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے کھلاڑیوں کو فکسنگ پر اکسایا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website