حکومت نے جنر ل( ریٹائرڈ) راحیل شریف کو سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے فوجی اتحاد میں شمولیت کیلئے این او سی جاری کردیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ راحیل شریف نےہم سے سعودی عرب میں کام کرنے کیلئے پوچھا تھا، حکومت نےراحیل شریف کو این اوسی دےدیاہے، انہیں این او سی جی ایچ کیو سے منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ راحیل شریف کو قانون کےمطابق این اوسی دیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق آرمی چیف راحیل شریف سعودی عرب سے بھیجے گئے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ سے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔