وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جلد حل کرنا ہوگا ورنہ خطے کا امن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ماسکو میں انٹرنیشنل سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امن کے لیے پاکستان کی دیانت دارانہ کوششوں کا بھارت نے مثبت جواب نہیں دیا، بارڈرمینجمنٹ کے لیے اپنے حصے کا کام کردیا ہے، امید ہے افغانستان بھی مزید موثر اقدامات کرے گا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان شام پر امریکی حملے کو غیرملکی مداخلت سمجھتا ہے، شامیوں کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ حکومت انہیں کرنی ہے اور یہ ان کا بنیادی حق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان شام میں مصالحت کیلئے آستانہ مذاکرات میں روسی کردار کو سراہتا ہے، پاکستان اس مقصد تک پہنچنے کے لئے روس کے اقدامات کی حمایت کرے گا جبکہ روس ، افغانستان میں استحکام لانے کے عمل کی قیادت کرنا چاہیے۔