برطانیہ میں سیاسی پناہ کےنام پرمفادات بٹورنے والے شوہر نے جیل سے رہائی پائی تو اُس کی بیوی کو چھ ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا ۔ عدالت کے اس فیصلے سے پاکستانی جوڑے کے بچے چائلڈکئیر میں جانے سے بچ گئے۔
سید زیدی اور رضوانہ کمال نے برطانیہ کی عدالت میں سیاسی پناہ کی درخواست دی تھی جس کی منظوری کے بعد انہوں نے دوہزار بارہ سے دوہزار سولہ تک تقریباً 54 لاکھ روپے سالانہ بٹورے۔ اس دوران ان کے بینک اکاونٹس میں تین کروڑ سینتیس لاکھ روپے موجود تھے اور دو گاڑیاں بھی زیر استعمال رہیں۔
خفیہ اطلاع پر برطانوی محکمہ داخلہ نے پاکستانی جوڑے کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیاجبکہ مانچسٹر کی عدالت نے فراڈ ثابت ہونے پر میاں ،بیوی کو چھ چھ ماہ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔