کراچی: شہر قائد میں گرمی کی نئی لہر کے نتیجے میں شہریوں کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ چند روز سے موسم نسبتاً خوشگوار تھا تاہم گرمی کی شدت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندر کی سمت سے چلنے والی ہوائیں بند ہونے کے باعث آج سے کراچی کے درجہ حرارت میں اضافہ کا امکان ہے، شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر آئندہ 3 روز تک جاری رہے گی اور اگلے ہفتے منگل سے شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا تاہم ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔