پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اسلام آباد میں جلسہ کرکے اپنی منفی سیاست آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
ان کا مقصد عدلیہ اور اداروں کو دباؤ میں لانا ہے، انہیں دس ارب تو ایک طرف دس روپے بھی نہیں دیئے جاسکتے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ججوں اور اداروں کو باور کرانا چاہتے ہیں اور ہر عزت دار کی عزت اچھالنا چاہتے ہیں، ان لوگوں نے عدالتی فیصلے کو بہت اچھالا ہے۔
یہ دوسروں کی عزت خطرے میں ڈال کر اپنی عزت بنانا چاہتے ہیں۔