counter easy hit

وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ عہدے سے مستعفی

 اسلام آباد: ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کو عہدے سے ہٹائے جانے پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

Minister Riaz Pirzada quits from post

Minister Riaz Pirzada quits from post

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے استعفیٰ دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خاندانی آدمی ہوں توہین برداشت نہیں کر سکتا، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے ہاتھوں اتنی بےعزتی کروا چکا ہوں کہ اب واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ تھوکا ہوا کبھی نہیں چاٹا اور اب اسمبلی میں اظہار خیال کروں گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم سیکرٹریٹ نے ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کو کرپشن کے الزامات پر عہدے سے معطل کر دیا تھا جس کے بعد سے ریاض پیرزادہ بہت ناراض تھے اور انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کے لئے وقت بھی مانگا تھا لیکن جب کوئی شنوائی نہیں ہوئی تو گزشتہ روز ریاض پیرزادہ نے مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website