counter easy hit

جنید خان سے متعلق متنازعہ بیان، عمر اکمل کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت خطرے میں پڑ گئی

 لاہور: جنید خان سے متعلق متنازعہ بیان دینے پر عمر اکمل کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت خطرے میں پڑتی دکھائی دے رہی ہے۔

Controversial statements related to Junaid Khan, Umar Akmal participation in the Champions Trophy threatened

Controversial statements related to Junaid Khan, Umar Akmal participation in the Champions Trophy threatened

پاکستان کپ میں شریک ٹیم پنجاب کے کپتان عمر اکمل نے گزشتہ روز ٹیم کے پیسر جنید خان کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ اچانک لاپتہ ہو گئے ہیں اور ٹیم منیجمنٹ بھی اس حوالے سے لاعلم ہے۔ بعد ازاں جنید خان نے وڈیو پیغام میں وضاحت کی تھی کہ وہ لاپتہ نہیں ہوئے بلکہ فوڈ پوائزننگ اور بخار کی وجہ سے ٹیم ڈاکٹر کی ہدایت پر میچ میں شریک نہیں ہوئے اور عدم دستیابی سے متعلق ٹیم منیجمنٹ اور کپتان کو آگاہ کر دیا تھا۔ عمر اکمل کے متنازع انٹرویو پر پی سی بی نے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی ہے جس معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کرے گی، ذرائع کے مطابق پنجاب ٹیم کے منیجر اور کوچ نے بھی عمر اکمل کے خلاف بیان دیا ہے جبکہ چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی اس بیان پر ناراض ہیں اور عمر اکمل کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے۔

واضح رہے کہ عمر اکمل ماضی میں بھی کئی تنازعات میں الجھے رہے ہیں، ان کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سکیورٹی گارڈ اور ٹریفک وارڈن سے جھگڑے جبکہ حیدر آباد میں ڈانس پارٹی سکینڈل جیسے ناخوشگوار واقعات منظر عام پر آ چکے ہیں۔ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر وہ قومی ٹیم سے ڈراپ بھی ہوتے رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website