counter easy hit

لوڈشیڈنگ ماضی کی حکومتوں کا تحفہ ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتوں والے بجلی کا کباڑا کر گئے ، لوڈشیڈنگ کا تحفہ دے کر گئے ، اسے ہم ٹھیک کررہے ہیں، ہم کام کررہے ہیں فارغ نہیں بیٹھے، اسی لیے ترقی کے مخالف لوگ ہماری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں۔

Load shedding is the gift of past governments, Prime Minister

Load shedding is the gift of past governments, Prime Minister

اوکاڑہ میں خطاب کرتے ہو ئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا احتجاج کرنے والے احتجاج کرتے رہیں گے ہم لوگوں کی خدمت کرتے رہیں گے، ہم سڑکیں بناتے رہیں گے، یہ سڑکیں ناپتے رہیں گے،ایک بار کا دوست زندگی بھر کا دوست ہوتا ہے ہماری دوستی جس سے ہوتی ہے زندگی بھر کےلیے ہوتی ہے۔ نواز شریف نےشکوہ کرتے ہو ئے کہا کہ بجلی کا کباڑا وہ کر گئے ، لوڈشیڈنگ کا تحفہ وہ دے کر گئے ، اسے ہم ٹھیک کررہے ہیں،ہم کام کررہے ہیں کام فارغ نہیں بیٹھے ، ہم اپنا کام کرتے چلے جائیں گے ، یہ احتجاج کریں گے ، ہم آپ کی خدمت کریں گے ،ان کےنصیب میں احتجاج ہے ، ہمارے نصیب میں آپ کی خدمت لکھی ہے،یہ اپنا کام کریں ، ہم اپنا کام کررہے ہیں ۔

ہم سڑکیں بنارہے ہيں یہ سڑکیں ناپ رہے ہیں،ابھی تو ابتدا ہے آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا،آپ کی تالیاں دیکھ کر تو دل کو اور بھی حوصلہ ملتا ہے، ترقی مخالف لوگ ہماری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں لیکن ہم اپنا کام کرتے رہیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اوکاڑہ سے ملحق 100 دیہات کو گیس پہنچانے کا اعلان کرتے ہو ئے 50 کروڑ روپے دینے کااعلان کیا جبکہ لوکل باڈیز کے لیے بھی 50 کروڑ روپے کا اعلان کرتے ہو ئے کہا کہ یہ آپ کا حق ہے اور میرا فرض ۔ وزیر اعظم نے اوکاڑہ کے لیے بہترین ریلوے اسٹیشن بنانے کا بھی ارادہ ظاہر کرتے ہو ئے کہا کہ اس کے لئے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق سے بات کروں گا،ریلوے کی اپ گریڈیشن پر اربوں ڈالرز خرچ کررہے ہیں ۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ملتان موٹروے پر کام شروع ہوگیا ، ہمارے ادوار کے درمیان میں جو لوگ آئے کبھی ان سے پوچھو کبھی موٹر وے اور سڑکیں بنانے کا خیال نہیں آیا؟

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website