counter easy hit

باکسر عامر خان اور انکی اہلیہ فریال مخدوم کا بچہ گود لینے کا فیصلہ

غریب ممالک میں ہسپتالوں اور یتیم خانوں کا زیادہ سے زیادہ قیام کرنا چاہتے ہیں،ہمارا مذہب یتیموں کی کفالت کا درس دیتا ہے:عامر خان،فریال مخدوم

Aamir Khan and his wife Faryal Makhdoom decided to child adoption

Aamir Khan and his wife Faryal Makhdoom decided to child adoption

لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اپنے فلاحی کاموں میں ایک قدم اور آگے بڑھ گئے،سٹار باکسر اور ان کی اہلیہ فرالں مخدوم نے ایک بچہ گود لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فلاحی کاموں میں بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا،اپنی فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق لوگوں کی مدد کیلئے وہ افریقی ملک گیمبیا پہنچے،مایہ ناز باکسر کا کہنا تھا کہ وہاں بچوں کی حالت دیکھ کر انہیں بہت افسوس ہوا،ان کی خواہش تھی کہ وہ ہر بچے کو اپنے ساتھ لے جائیں لیکن اس نیک کام کا آغاز وہ ایک بچے کو گود لے کر کریں گے۔

ان کی اہلیہ فرالے مخدوم نے کہا ہے کہ ہمارا مذہب یتیموں کی کفالت کا درس دیتا ہے، شروع سے ہی پلان تھا کہ کسی بچے کو گود لے کر اچھی پرورش کریں،عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ غریب ممالک میں ہسپتالوں اور یتیم خانوں کا زیادہ سے زیادہ قیام کرنا چاہتے ہیں تا کہ غریبوں کی مدد ہو سکے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website