counter easy hit

معتمرین کی تعداد، پاکستان بدستور سر فہرست

دنیا بھر سے عمرہ اور حج کی ادائیگی کیلئے آنے والوں میں پاکستانی زائرین کی تعداد سب زیادہ ہے ۔

The Mu`tamirs number, Pakistan continues to Top

The Mu`tamirs number, Pakistan continues to Top

یوں تو دنیا کے کونے کونے سے لاکھوں مسلمان ہر سال حج و عمرہ کی ادائیگی کیلئے بیت اللہ کا رخ کرتے ہیں مگر اس کرہ ارض کے چار ممالک ایسے ہیں جہاں سے کل معتمرین کی نصف تعداد عمرہ کے مناسک ادا کرنے حجاز مقدس پہنچتی ہے۔

سعودی وزارت حج کے مطابق عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے پہلے نمبر کے چار مسلمان ملکوں میں پاکستان سر فہرست ہے۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے معتمرین کل عمرہ کرنے والے مسلمانوں کا 23 اعشاریہ 53 فیصد بتائے گئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر 15 اعشاریہ 23 فیصد معتمرین انڈونیشیا، 9 عشاریہ 35 فیصد بھارت اور 7 عشاریہ 92 فیصد مصر سے آتے ہیں۔

سعودی وزارت حج کی مدینہ منورہ برانچ سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں عمرہ سیزن میں مجموعی طور پر پچاس لاکھ چونتیس ہزار آٹھ سو چودہ معتمرین حجاز پہنچے۔

ان میں 42 لاکھ 53 ہزار 174 عازمین عمرہ فضائی راستوں سے، 4 لاکھ 60 ہزار 742 خشکی کے راستے اور 3 لاکھ 20 ہزار 898 معتمرین سمندر کے راستے سرزمین حجاز پہنچے ہیں۔

سیکرٹری حج وعمرہ محمد البیجاوی کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ کی حدود میں داخل ہونے والے عازمین عمرہ کو خدمات فراہم کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو زائرین بیت اللہ و روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دینے والے مہمانوں کی ضروریات پوری کرنے میں مدد کے ساتھ ان کہ ہرممکن رہنمائی کرتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website