ڈائریکٹریٹ جنرل ان لینڈ ریونیوانٹیلی جنس اینڈ انوسٹیگیشن مئی جون میں سولہ شعبوں کے ٹیکس معاملات کو بے نقاب کرے گا۔
ان کے نام یہ ہیں رئیل اسٹیٹ ، پراپرٹی ڈیولپرز، چینی، سیمنٹ ،کھاد، گھی، ویجی ٹیبل آئل، کمرشل امپورٹرز، ہول سیلرز اینڈ ڈسٹری بیوٹرز، سٹیل، سوپ، کیمیکلز، کاسمیٹکس، تمباکو، تعلیمی اداروں، نجی ہسپتالوں، پیپر اینڈ پیپر بورڈ (گتہ) مذکورہ شعبوں کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل آئی آر انٹیلی جنس سروسز سیکٹر کے 20 ہائی پروفائیل افراد کے ٹیکس معاملات کا گہرائی میں جا کر جائزہ لے گا ۔ ان میں ڈاکٹر، وکلاء، فیشن ڈیزائنرز، آرکیٹیکٹس وغیرہ پاکستان بھر میں آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیو کے ساتوں ڈائریکٹریٹس نے نان ٹیکس پیڈ تمباکو ، سگریٹ کی نگرانی کے لئے ٹاسک فورس قائم کر دی ہے۔
آڈیٹر کی نگرانی میں موبائل فورس بنائی جارہی ہے جو فاٹاآزاد کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں غیرقانونی سگریٹ نان ٹیکس پیڈ تمباکو کے خلاف ایکشن لےگا۔