counter easy hit

آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع

سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Extended the removal of the stay order of IG sindh

Extended the removal of the stay order of IG sindh

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانےسے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ ساتھی وکیل نے عدالت کو آگاہ کیاکہ فیصل صدیقی بیمار ہیں اس لیے پیش نہیں ہوسکتے۔ دوسری طرف ایڈووکیٹ جنرل سندھ کاکہناتھا کہ یہ اہم ایشو ہے کیس چلایا جائے۔درخواست پولیس رولز کے خلاف دائر کی گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ اور وزیر اعلیٰ کے درمیان ورکنگ ریلشن اچھے نہیں ہیں جس سے صوبے کے معاملات متاثر ہورہے ہیں۔ عدالت نے آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناع میں ایک دن کی توسیع کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ کل سے درخواست کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔عدالت کا مزید کہنا تھا کہ درخواست گزار کے بغیر کیس آگے نہیں بڑھا سکتے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website