4 خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دےدی گئی ہے، ان دہشت گردوں کو فوجی عدالت نے سزا سنائی تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جن دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی ہے ان میں برکت علی، محمد عادل، اسحاق اور لطیف الرحمان شامل ہیں۔ چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سےتھا ، یہ دہشت گرد معصوم شہریوں اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں دہشت گردوں سےاسلحہ اور دھماکاخیزموادبھی برآمد ہواتھا اور انہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا تھا۔