پاکستان میں خواتین پولیس اہلکاروں کی تعداد میں ماضی کی بہ نسبت اضافہ ہوگیا ہے۔
خلیجی اخبار گلف نیوز کے مطابق پاکستان میں پولیس فورس میں خواتین کی تعداد میں اضافے کے باوجود ان کی شرح دو فیصد ہے۔ اگرچہ ان کے لئے 10 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ اس بات کا انکشاف حال ہی میں نیشنل پولیس بیورو کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
پولیس میں خواتین کی سب سے زیادہ شرح گلگت بلتستان میں ہے جو تین اعشاریہ چار فیصد ہے جبکہ سب سے کم شرح بلوچستان میں ہے جو صفر اعشاریہ 48 فیصد ہے۔