counter easy hit

عمران خان چار آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں، حنیف عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنماحنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان چار آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں، جبکہ دانیال عزیز کا کہناہے کہ وزیر اعظم نے خود کو عدالت میں پیش کر دیا، عمران خان اپنی باری پر تلاشی نہیں دیتے۔

Imran Khan owns four offshore companies, Hanif Abbasi

Imran Khan owns four offshore companies, Hanif Abbasi

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی اور دانیال عزیز نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ کوئی کام ایسا نہیں جو عمران اور جہانگیر نے کرائم کی صورت میں نہ کیا ہو، عمران خان کی زبان سے اخلاقیات کا درس اچھا نہیں لگتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہم عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے، عدالت میں سنی سنائی پر بات نہیں ہو گی، ہمارے پاس ثبوت ہیں۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے خود کو عدالت میں پیش کر دیا، عمران خان اپنی باری پر تلاشی نہیں دیتے، یہ کیوں چھپ رہے ہیں؟کہاں گئی وہ دلیری؟کہاں گئی وہ شفافیت۔ انہوں نے کہا کہ ہم انہیں پکڑ پکڑ کر عدالت لائیں گے، یہ سند یافتہ چور ہیں اور آج یہ احتساب کا درس دے رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website