counter easy hit

پی ایس ایل فائنل کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا سروے

آئندہ سال کراچی میں پاکستان سپر لیگ فائنل کی تیاریوں کے لئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا سروے کیا جارہا ہے۔ ملک کا اہم ترین کرکٹ سینٹر اس وقت کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے اور دن بدن اس کی حالت خراب ہورہی ہے۔

National Stadium Karachi survey for PSL final

National Stadium Karachi survey for PSL final

نیشنل اسٹیڈیم انتظامیہ کی جانب سے یاددہانیوں کے باوجود گرائونڈ خستہ حالت میں ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ حکام بظاہر اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش میں سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں۔ اس وقت نیشنل اسٹیڈیم کا سروے کیا جارہا ہے جس کی تفصیلی رپورٹ پی سی بی کودی جائے گی۔ اس رپورٹ کی روشنی میں اسٹیڈیم کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا۔ کئی پرائیویٹ ادارے اسٹیڈیم کاکام بلامعاوضہ کرانے کو تیار ہیں، تاہم سروے میں یہ بات دیکھی جائے گی کہ کس کس جگہ کون کون سا کام ہونا ہے۔

اس وقت بلڈنگ میں کئی جگہوں پردراڑیں پڑ چکی ہیں۔ 2009 سے انٹر نیشنل میچ نہ ہونے کی وجہ سے یہ گرائونڈ اپنی اصل حالت کھو چکا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کو 1987 اور 1996 کے ورلڈ کپ میں نئی شکل دی گئی تھی۔ لیکن اب یہ اسٹیڈیم بری حالت میں ہے حالانکہ چند ہفتے قبل اسٹیڈیم کے باہر ریجنل اکیڈمی کا ہائی پرفارمنس سینٹر تیار کیا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website