counter easy hit

پاناما کیس جے آئی ٹی: اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کے نام مسترد

سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے اسٹیٹ بینک اورایس ای سی پی کے نام مسترد کرتے ہوئے گورنراسٹیٹ بینک اورچیئرمین ایس ای سی پی کو کل عدالت میں طلب کرلیا۔

Panama Case JIT: State Bank and SECP name rejected

Panama Case JIT: State Bank and SECP name rejected

پاناما لیکس فیصلےپر عملدرآمد اورمشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل سے متعلق بنچ کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی، عدالت نے دونوں اداروں کے گریڈ 18 کے افسران کی فہرست طلب کرلی۔ جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات چاہتے ہیں، چاہتےہیں جےآئی ٹی میں ایسےلوگ ہوں جوایماندار اور اپنےکام میں مہارت رکھتےہوں۔

انہوں نے کہا کہ گورنراسٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی نےجونام بھجوائے وہ شک و شبے سے بالا نہیں، ایسے افراد چاہئیں جن کا کردار ہیرے جیسا ہو۔
جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ کھیل مت کھیلیں، ہم خود ان افسران کو سلیکٹ کریں گے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہم کوئی عذراور تاخیر برادشت نہیں کریں گے، کیس کی سماعت جمعہ ساڑھے 11 بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website