اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل قومی کرکٹر خالد لطیف نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکردی۔
خالد لطیف نے لاہور ہائیکورٹ میں موقف اپنایا کہ ٹریبونل کو کرکٹرز کے خلاف تحقیقات اور کارروائی کا اختیار نہیں۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ خالد لطیف کے وکیل نے کہا کہ پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کو چیلنج کیا ہے، اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت یونٹ اور ٹریبونل کی قانونی حیثیت نہیں۔