پیپلز پارٹی آج ناصر باغ میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف میدان لگائے گی، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ناصر باغ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، قمر زمان کائرہ نے کارکنوں کو ناصر باغ پہنچنے کی ہدایت کر دی۔
کراچی: لوڈ شیڈنگ اور حکومتی پالیسیوں کیخلاف پیپلز پارٹی آج ناصر باغ میں احتجاجی میدان لگائے گی۔ قمر زمان کائرہ نے جلسے سے پہلے ہی حکمرانوں پر سیدھے وار شروع کر دیئے، کہتے ہیں حکومت گھبرا چکی ہے اسی لئے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ “پانامہ شریف” اور “شوباز شریف” سے بہت سی باتیں پوچھنی ہیں۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پٹواریوں کی جلسیوں اور ہمارے اجتماع میں کیا فرق ہے، آج کاغذی شیروں کو دکھا دینگے۔ انہوں نے انتظامیہ کو بھی وراننگ دے دی، کہا جہاں قافلوں کو روکا گیا، وہیں احتجاج ہو گا۔
پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان چودھری منظور کہتے ہیں کہ ناصر باغ کے جلسے کے بعد بلاول بھٹو احتجاج کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے۔