counter easy hit

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے صوفیائے کرام کا پیغام عام کرنا ہو گا، بلاول بھٹو زرداری

کراچی: چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے صوفیوں کے پیغام کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Sufis message must be common to eliminated the terrorism, Bilawal Bhutto Zardari

Sufis message must be common to eliminated the terrorism, Bilawal Bhutto Zardari

تیسری عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ دنیا میں بہت ساری زبانیں بولی جاتی ہیں لیکن صوفی ازم کی ایک ہی زبان ہے یہی صوفی ازم ثقافت اور مذاہب کے درمیان پل کا کام کرتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صوفیائے کرام نے دنیا میں امن کو عام کرنے میں اہم کردار ادار کیا اور اسلام کی ترویج میں ان کی قربانیاں سیکڑوں سال پر محیط ہیں انہوں نے سچ پیار اور محبت سے لوگوں کو اپنے قریب کیا لیکن بدقسمتی سے آج امن کی جگہ دہشت گردی نے لے لی اور اسی دہشت گردی کے ہاتھوں میں نے اپنی ماں کو بھی کھو دیا۔

چئیرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد صوفیوں کے پیغام امن سے ڈرتے ہیں اسی لئے انہوں نے مزاروں کو نشانہ بنانا شروع کیا اور لعل شہباز قلندر جیسی اعلیٰ ہستی کے مزار کو بھی نشانہ بنا ڈالا لیکن ہم نے بزرگان دین کے پیغام کو عام کرکے دہشت گردوں سے بدلہ لینا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے صوفیوں کے پیغام کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website