سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی جے آئی ٹی تشکیل دے دی، ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر واجد ضیاء کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
اسٹیٹ بینک کے عامر عزیز، ایس ای سی پی کے بلال رسول، ایم آئی کے بریگیڈیئر کامران خورشید، نیب کے عرفان نعیم منگی اور آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر نعمان سعید جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔ عدالت عظمیٰ کے مطابق جے آئی ٹی میں شامل افسران کو جوڈیشل اکیڈمی میں دفتری سہولتوں کے علاوہ رہائشی وسفری سہولتیں بھی مہیاکی جائیں گی۔ جے آئی ٹی رکن عامرعزیز اسٹیٹ بینک میں گریڈ 21 کے آفیسر ہیں جبکہ عرفان نعیم منگی نیب میں گریڈ 20 کے ڈائریکٹر تعینات ہیں۔
عدالت کے مطابق جے آئی ٹی ملکی یا غیر ملکی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کر سکے گی ،جبکہ 20اپریل کے فیصلے کے مطابق 60روز میں تحقیقات مکمل کرے گی، پاناما کیس کی آئندہ سماعت 22مئی کو ہوگی۔