سٹریٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد فرانس اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کیلئے عمیر بیگ نے تاریخی خدمت انجام دیدی، چوہدری افضال ڈھل
پیرس(یس اردو نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما چوہدری افضال ڈھل نے سٹریٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے تاریخی لمحہ قرار دیا ہے اور عمیر بیگ کو تاریخ ساز ایونٹ منعقد کروانے پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیاری تفریح سب کا حق ہے اور کھیل سے بڑا کوئی سفارتکار نہیں۔
سٹریٹ ٹورنامنٹ 8،مئی بروز اتوار پاکستانی اور فرانسیسی کمیونٹی کیلئے انعقاد کیا گیا ہے، اس کرکٹ میچ سے پاک فرانس دوستی کا نیا باب کھلنےگا ، کرکٹ میچ کے چیف آرگنائزر معروف صحافی و سماجی شخصیت عمیر بیگ ہیں جنھوں نے پاکستانی و فرانسیسی کمیونٹی کے لازوال دوستی کے رشتے کو اور بھی مضبوط بنانے کیلئے بہترین ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے۔