counter easy hit

چیچہ وطنی کے اسکول میں شہد کی مکھیوں کا حملہ، درجنوں افراد زخمی

چیچہ وطنی: گورنمنٹ پرائمری اسکول میں شہد کی مکھیوں نے حملہ کرکے ہیڈماسٹر، اسکول ٹیچرز اور طلبا کو زخمی کردیا۔

Attack of bees in Chichawatni school, injuring dozens of people

Attack of bees in Chichawatni school, injuring dozens of people

چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 24/14 ایل کے گورنمنٹ پرائمری اسکول میں شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا جس کی زد میں اسکول ہیڈ ماسٹر، 4 اساتذہ اور 30 سے زائد بچے آکر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چیچہ وطنی پہنچا دیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے بچوں میں 5 کی حالت تشویشناک ہے تاہم ڈاکٹرز نے تمام متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد دے کران کی جان بچالی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع علامہ اقبال اوپن یورنیورسٹی میں بھی شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا تھا جس میں یونیورسٹی انتظامیہ کا ایک ملازم جاں بحق جب کہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website