اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے رمضان میں گرمی کم ہونے کی نوید سنا دی، میٹ آفس کے مطابق مئی کا موسم کچھ بہتر ہوگا، رمضان میں بھی گرمی تنگ نہیں کرے گی، کچھ ہی دنوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش بھی ہوگی۔محکمہ موسمیات اسلام آباد کے مطابق آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے، تاہم اس دوران مالاکنڈ، مکران ڈویژن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔میٹ آفس کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم 22 اور کراچی 27ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ جب کہ کراچی میں ہیٹ اسٹروک کا خطرہ نہیں، اگلے دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک، بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا۔ میٹ آفس کا کہنا ہے کہ مئی کا موسم کچھ بہتر ہوگا، رمضان میں بھی گرمی تنگ نہیں کرے گی، کچھ ہی دنوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش بھی ہوگی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش دیر میں10، لوئردیر06 ، کاکول، میرکھانی02، دروش01، مظفرآباد04 ،گڑھی دوپٹہ، راولاکوٹ02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سکھر ، مٹھی میں 44، ، شہید بینظیر آباد، روہڑی حیدرآباد، پڈعیدن،چھور اور سکرنڈ میں 43 جبکہ لاہور میں کم سے کم 22، اسلام آباد 14، کراچی 27،پشاور 17، کوئٹہ10،گلگت 12اور چترال میں 09ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے