counter easy hit

پانچ سالہ معصوم بچی سے زیادتی کے ملزم سزائے موت وجرمانے کی سزا

راولپنڈی (پریس ریلیز ) تھانہ رتہ امرال راولپنڈی کے مشہور زیادتی کیس میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم منیر احمد ولد عبدالحمید سکنہ لیپا ضلع مظفر آباد حال مقیم مکان نمبر زیڈ بی محلہ ممتازآباد ڈھوک حسو راولپنڈی کو جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج جہانگیر علی گوندل کی عدالت سے سزائے موت اور مجموعی طور پر 10 لاکھ جرمانے و ہرجانہ کی سزائیں دی گئیں ہیں ۔تھانہ رتہ امرال کے سال2020 کے مقدمہ نمبر 71 مورخہ 26 جنوری 2020 بجرم 376 پاکستان پینل کوڈ کے تحت مدعیہ صفیہ بی بی نے ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ پانچ سالہ معصوم بیٹی ایمن کے ساتھ زیادتی کی پراسیکیوشن کی طرف سے کل سات گواہ پیش ہوئے معصوم بچی کی وکالت لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی ممبر ایگزیکٹیو ایڈووکیٹ مس طاہرہ بانو مبارک ایڈووکیٹ مس عظمی مبارک ایڈووکیٹ عظمت علی ایڈووکیٹ اصغر علی مبارک ایڈووکیٹ احسان ہاشمی پر مشتمل پینل نے کی اور ٹھوس ثبوت اور دلائل سے ملزم منیر احمد پر الزام ثابت کر کے پھانسی کی سزادلوائی انہوں نے کہا کہ کمسمن بچوں کے خلاف زیادتی کا ملزم پھانسی کامستحق تھا متاثرہ خاندان کو بالآخر انصاف مل گیا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website