آف شور کمپنیوں کے کیس میں سپریم کورٹ نے عمران خان کو بیان حلفی کے ساتھ دستاویز جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
عمران خان کے وکلاء کا ایک چکر آج سپریم کورٹ میں بھی لگا جہاں چیف جسٹس آف پاکستان نے حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت کی اور عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کوبیان حلفی کے ساتھ جواب جمع کرانے کی ہدایت کی جس کے جواب میں عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ وہ تمام دستاویزات جمع کرا چکے ہیں اور عمران خان کا بیان حلفی کل جمع کرا دیں گے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نعیم بخاری کی اس جانب بھی توجہ دلائی کہ درخواست گزار نے عمران خان پر پانچ نکات پر مشتمل اعتراضات لگائے ہیں جس میں سر فہرست فارن فنڈنگ کا معاملہ ہے۔